برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ،ڈبلیو ایچ او کا بیان بھی سامنے آگیا

جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لا ئن)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے پر برطانیہ کے عہدیداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔برطانیہ میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والی کورونا کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جس کے بعد لاک ڈاو¿ن کے چوتھے درجے کی پابندیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔
اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ کوروناوائرس میں تبدیلیوں کے بارے میں جاری مطالعے سے معلومات شیئر کررہا ہے، وائرس کی مختلف حالتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد رکن ممالک اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا کی یہ نئی قسم برطانیہ کے ساتھ ساتھ نیدرلینڈ، ڈنمارک اور آسٹریلیا میں بھی پائی گئی ہے۔
We’re in close contact with UK ???????? officials on the new #COVID19 virus variant. They’ll continue to share info & results of their analysis & ongoing studies. We’ll update Member States & public as we learn more about the characteristics of this virus variant & any implications.
— World Health Organization (WHO) (@WHO) December 19, 2020