پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس سوموار کو ہوگا،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کی سٹئیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سوموار کے روز ہوگا۔مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کااجلاس آن لائن ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق پی ڈی ایم کی سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اسمبلیوں کےضمنی انتخابات میں شرکت کرنےیانہ کرنےپرغورہوگا،ضمنی انتخابات کے علاوہ اسمبلیوں سے استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئیں گے۔اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کی جانب سے ہونے والے فیصلوں کے بارے میں اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم کی سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہورہے تھے۔