آسٹریا نے بھی برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی

ویانا(المیر باجوہ)برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد آسٹریا نے بھی برطانیہ سے آنے والی پروازں پر پابندی عائد کردی ۔
واضح رہے کہ یورپ کے بیشتر ممالک جن میں اٹلی ،بیلجیئم اور نیدر لینڈ شامل ہیں نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کو روکنے کے لئے برطانیہ سے سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔اٹلی کے وزیر خارجہ نے اپنی حکومت کی طرف سے پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ کر دیا ہے اور اسی طرح کے احکامات اور کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے دوسرے ممالک میں فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔