جمشید دستی کی گدھاگاڑی پر ولیمے میں انٹری

سورس: twitter/@siasi_engineer
مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )مظفرگڑھ میں عوامی راج پارٹی کے رہنما اجمل کالرو کی تقریب ولیمہ میںسابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی انوکھے طریقے سے شادی میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق جمشید دستی دولہے اور پارٹی قائدین کے ہمراہ گدھاگاڑی پر بیٹھ کر پنڈال میں پہنچے۔ جمشید دستی اور دیگر نے دولہے کے ساتھ مل کر گدھا گاڑی بھی چلائی۔شادی پر موجود لوگوں نے جمشید دستی کے اس انداز کو خوب پسند کیا اور ان کی اس تہلکہ خیز انٹری سے لطف اندوز ہوئے ۔واضح رہے کہ جمشید دستی اس سے پہلے بھی اپنے حلقے میں گدھا گاڑی پر سواری کرتے رہے ہیں ۔