لیونل میسی نے برازیلین فٹ بالر پیلے کا ریکارڈ برابر کردیا

بیونس آئرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹار فٹبالر لیونل میسی نے برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ایک کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ میسی نے لالیگا لیگ میں 643 واں گول کر کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر لائنل میسی نے اپنے کلب بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ گول اسکور کرلیے ہیں۔میسی نے لالیگا لیگ میں ویلینشیا کے خلاف گول کرکے عظیم فٹبالر پیلے کے گولز کی تعداد کے برابر پہنچ گئے۔ اس طرح میسی نے برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے کا برازیلین کلب سینٹوس کی جانب سے 643 گولز کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔