سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن،دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کاایک جوان شہید

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آواران میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے آواران کے جٹ بازارمیں خفیہ اطلاع پرسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوگئے جنہیں کراچی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہنے کی وجہ سے وہ جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نےجٹ بازار کے علاقے کوکلیئر قرار دے دیا۔