آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ،بابر اعظم کونسے نمبر پر ہیں ؟جانئے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیوسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کرکے سٹیوسمتھ سے فاصلہ کم کرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
باولرزمیں آسٹریلیاکے پیٹ کمنز نے نمبرون پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی باولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، محمدعباس رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ آل راونڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی پہلے 10 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے جب کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے اور بھارت کے جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Virat Kohli gains two points to reduce the gap between him and Steve Smith in the latest @MRFWorldwide ICC Test Player Rankings for batting ????
— ICC (@ICC) December 20, 2020
Full list ???? https://t.co/OMjjVwOboH pic.twitter.com/LbUovKuEf6
