کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے؟  لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں جائیں گے:سیدحسن مرتضی 

کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے؟  لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں جائیں ...
کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے؟  لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں جائیں گے:سیدحسن مرتضی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  پنجاب اسمبلی میں  پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کچھ کر نہیں سکتے تو اتر کیوں نہیں جاتے؟ کرسی ہے تمہاری یہ جنازہ تو نہیں ہے،لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں جائیں گے، ٹیکوں والی سرکاراپنی اصل اوقات پر آ گئی ہے، کٹھ پتلی خان کہتا ہے کہ لوگ بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کرتے ہیں تو کرتے رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہاکہ ریلوے کے وفاقی وزیر فرماتے ہیں کہ وہ ریلوے نہیں چلا سکتے، وزیراعظم کہتے ہیں سرکار کا کام نوکریاں دینا نہیں ہے،جہاز ان سے نہیں چل رہے، ریل ان سے نہیں چل رہی تو یہ کرنے کیا آئے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ سٹیل ملز یہ نہیں چلا سکتے، لوگوں کو روزگار یہ نہیں دے سکتے،حکومت ان سے نہیں چلتی، ملک ان سے نہیں چلتا،یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں جائیں گے، انہیں عوامی ڈنڈے سے بھگانا پڑے گا ۔