بہاولپور سے لیگی رہنما انتقال کرگئے
حاصل پور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چئیرمین بلدیہ تحصیل حاصل پورایڈووکیٹ جمیل جوہر قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔
جمیل جوہر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ کارکن اور رہنما تھے،انہوں نے 2008ء میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔جمیل جوہر کچھ عرصہ سے علیل تھے۔