شوکت ترین 87 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے

شوکت ترین 87 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے
شوکت ترین 87 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا  سے سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت ترین سینیٹر منتخب ہو گئے ، شوکت ترین نے  87 ووٹ حاصل کئے ۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر  ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے باعث خالی  ہوئی تھی  جس پر آج پولنگ ہوئی ،   145 کے ایوان میں سے سینیٹر کیلئے 73 ووٹ درکار تھے ،  شوکت ترین نے  87 ووٹ حاصل  کئے ۔عوامی نیشنل پارٹی کے  شوکت امیر زادہ   ، پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد سعید  اور جے یو آئی ف کے ظاہر شاہ  بھی سینیٹر کے امیدوار تھے ۔ 

 145 ارکان پر مشتمل صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 94  ارکان  تھے ،  صوبائی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جے یو آئی ف ہے جس کے ارکان کی تعداد 15 ، اے این پی کی 12 ، مسلم لیگ ن کی  7، پاکستان پیپلزپارٹی کی 5 اور بلوچستان عوامی پارٹی کی چار  ہے ۔ 

خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے تین اور مسلم لیگ ق کا ایک امیدوار ہے جبکہ چار ارکان آزاد ہیں ۔