آئندہ چند ماہ میں اشیاء کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ، شوکت ترین کا سینیٹر منتخب ہونےکے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

آئندہ چند ماہ میں اشیاء کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ، شوکت ترین کا سینیٹر منتخب ...
آئندہ چند ماہ میں اشیاء کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ، شوکت ترین کا سینیٹر منتخب ہونےکے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر خزانہ کی وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار ہو گئی ، شوکت ترین سینیٹر بن گئے  ، سینیٹر بننے کےبعد شوکت ترین نے اپنےپہلے بیان میں کہا کہ آئندہ چند ماہ میں اشیاء کی قیمتیں کم ہو جائیں گی ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم گھروں کیلئے بلا سود قرضے فراہم کرینگے ، عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ، پوری دنیا میں مہنگائی کا مسئلہ ہے ، امریکہ اور بھارت بھی مہنگائی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، پٹرول ، خوردنی تیل  اور کوئلے کی قیمتیں دگنا ہوئی ہیں ، دنیا میں  20 سال کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے ۔

نو منتخب سینیٹر نے کہا کہ  بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے ،اس وقت سالانہ نو سے دس فیصد تک گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں ، لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں  امید  ہے گیس کے معاملات میں بہتری آئے گی ، سینیٹ کا ٹکٹ دینےپر عمران خان جبکہ سینیٹر منتخب ہونے پر اللہ کا شکر گزار ہوں ۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی  خیبرپختونخوا کیلئے کام کیا اب بھی کریں گے ، پوری امید ہے آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت کو زیادہ ووٹ ملیں گے ، الیکشن جیتنا یا ہارنا وقت کی بات ہوتی ہے ، مہنگائی کے خاتمے کیلئے  احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے ۔

مزید :

قومی -