گورنر پنجاب چوہدری سرور نےنریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتے ہوئے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا

گورنر پنجاب چوہدری سرور نےنریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتے ہوئے امریکہ ...
گورنر پنجاب چوہدری سرور نےنریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کو دکھاتے ہوئے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پوری دنیا میں انتہاپسندی بڑھ رہی ہے جس کے خلاف دنیا کو متحد ہوناپڑ ے گا،انتہا پسندی اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،آرایس ایس دنیا کی سب سے بڑی انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم ہے اور نر یندر مودی ان کی سر پرستی کر رہا ہے مگر اس پر انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، دنیا کو ان کی یہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیوں نظر نہیں آتی ؟ پاکستان افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے بھر پور کوشش کر رہا ہے، امر یکہ کو بھی افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر نی چاہیے ۔ 
لاہور کے مقامی ہوٹل میں یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے زیر اہتمام  منعقدہ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نر یندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جو نہ صرف کشمیر میں بے گناہوں کو قتل عام کررہا ہے بلکہ بھارت کے اندربسنے والے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوںکی نسل کشی بھی کر رہا ہے، انکو نمازجمعہ پڑھنے سمیت دیگر مذہبی آزاد ی بھی نہیں دی جارہی ہے، دنیا کو بھارت کے اس کردار پر خاموشی ختم کر کے اس انتہا پسندی اور دہشت گرد ی کا نوٹس لینا چاہیے ، خود سب سے زیادہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کرنے والا بھارت دنیا میں پاکستان کے خلاف منفی پروپگنڈہ کر رہا ہے مگر پاکستان نے سفارتی محاذ پر پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی انکو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کر رہا ہے ۔

 اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جتنا کام ہو رہا ہے ،پوری دنیا میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی، انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے میں برداشت کو فروغ دیا جائے بدقسمتی سے لوگوں میں برداشت ختم ہو رہی ہے ، ہر بندہ اپنا نقطہ نظر دوسروں پر نافذ کرنا چاہتاہے، اگر کوئی کسی کی بات نہ مانے اور کسی کو ووٹ نہ دے تو وہ اسکی جان کا دشمن بن جاتاہے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے پر فتوے لگانا شروع کر دیتے ہیں، ایسا کسی بھی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ، جو معاشرہ تشدد کی طرف چلا جاتا ہے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا بلکہ وہ صرف اور صرف انتشار اور فساد ہی پیدا کرتا ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اسلام کا انتہاپسندی اور دہشت گر دی سے کوئی تعلق نہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے افغانستان کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے، بدقسمتی سے دنیا افغانستان کو نظر انداز کر رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں غر بت میں خطر ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ، کسی بڑے انسانی المیہ سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ دنیا افغانستان کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کر ے ورنہ آنیوالے دنوں میں حالات کو قابو کر نا کسی کے بس میں نہیں رہے گا، خطے اور دنیا کسی بھی صورت ایسے حالات کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔