خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کی جیت، اے این پی نے بڑا الزام عائد کردیا

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کی جیت، اے این پی نے بڑا ...
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کی جیت، اے این پی نے بڑا الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے مرکزی  رہنما اور سابق سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ خطے کے مخصوص حالات کے پیش نظر اسٹیبلشمنٹ کو مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہے۔ 
سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ افغانستان کی موجودہ حکومت سے اچھے روابط کی خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مولانا فضل الرحمان ایک بہتر آپشن ہیں۔  اگر خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سپورٹ ملی ہے تو عین ممکن ہے کہ اس کی بنیادی وجہ افغانستان میں طالبان کا اقتدار میں آنا ہو۔اگر یہ بات صحیح ہے تو پھر خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان بھی جمعیت علماء اسلام کی جھولی میں جائے گا۔ 
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا کے ان بلدیاتی انتخابات کو شفاف نہیں کہا جاسکتا جس کی وجہ پری پول دھاندلی ہے کیوں کہ سارے وزراء و مشیر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان کو مسلم لیگ ن اور قومی وطن پارٹی کی سپورٹ حاصل تھی۔

مزید :

قومی -