بنوں کی خانہ بدوش خاتون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بنوں کی خانہ بدوش خاتون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
 بنوں کی خانہ بدوش خاتون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بنوں کی خانہ بدوش خاتون خواتین نشست پر کونسلر منتخب ہوگئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میں خواتین کونسلر کی نشست پرخانہ بدوش شمشاد بیگم نے معرکہ جیت لیا۔غیر سرکاری نتائج موصول ہونے پر بیگم شمشاد اور ساتھیوں نےجیت کا جشن منایاجس میں بچے بڑے سبھی شریک ہوئے، ساتھیوں کے ہمراہ ریلی نکالی اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔شمشاد بیگم نے کہا کہ منتخب ہونے پر بےحد خوش ہوں، بستی میں جیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔