کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 72.5 ملین امریکی ڈالرز کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط

کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 72.5 ملین امریکی ڈالرز کے فنانسنگ معاہدے پر ...
کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 72.5 ملین امریکی ڈالرز کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاوکےلئے ویکسین کی خریداری کے لئے 72.5 ملین امریکی ڈالرز کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط ہو گئے ،یہ معاہدہ صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد الجاسر کی وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کے دوران طے پایا جس پر دونوں جانب سے دستخط کیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیراور صدر اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان جاری اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلامی ترقیاتی بینک کی فنانسنگ توانائی، صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ، صحت اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں کی گئی ہے۔صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے عزم کا اعادہ کرتےہوئےکہا کہ بنک انفرا سٹرکچر، سماجی شعبے کی بہتری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے مزید مالی وسائل فراہم کرے گا، بینک مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے بھی 180 ملین امریکی ڈالرز کی فنانسنگ فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے اس موقع پر کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا، ڈیم پاکستان کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 1,293 ملین ایکڑ فٹ تک بڑھا دے گا،اس سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے 6000 سے زائد مواقع پیدا ہوں گے۔اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) پاکستان کو 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایس ڈی بی نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ای اے ڈی کے مطابق آئی ایس ڈی بی سے ملنے والی رقم سپورٹ گرین پاکستان اور کوویڈ کے خلاف مہم کے لیے استعمال ہوگی۔اعلامیے کے مطابق اس رقم سے 18 کروڑ ڈالر مہمند ڈیم اور پن بجلی منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔