عمران خان اور اسد عمر کا جرم سے تعلق جوڑ نے کے شواہدناکافی ، عدالت 

عمران خان اور اسد عمر کا جرم سے تعلق جوڑ نے کے شواہدناکافی ، عدالت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور اسد عمر کی کار سرکار میں مداخلت، جلاو_¿ گھیراو_¿، توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیاعمران اور اسد عمر کو جرم کی حوصلہ افزائی کے زمرے میں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا، تاہم ایف آئی آر میں حوصلہ افزائی کے ذرائع تحریر نہیں کئے گئے۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا استغاثہ کی جانب سے کبھی ملزموں کی جائے وقوعہ پر موجودگی کا دعویٰ بھی نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کا تعلق جرم سے جوڑنے کیلئے شواہد ناکافی ہیں، جرم کی حوصلہ افزائی کے شواہد نہ ہونے کی بنا پر دونوں ملزموں کیخلاف مقدمہ ثابت نہیں سکا۔فیصلے میں مزید لکھا گیا بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی بریت کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کو مقدمے سے بری قرار دیا جاتا ہے۔

 تحریری فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -