رضوانہ تشدد کیس ، ملزمہ صومیہ عاصم عدالت کے سامنے پیش
اسلام آبا د(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فرانزک رپورٹ جمع نہ کرائے جانے پر پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل 13 جنوری کو طلب کر لئے گئے رضوانہ تشدد کیس کی سماعت کے موقع پر سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم عدالت کے سامنے پیش ہوئیں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے کی ملزمہ صومیہ عاصم کے وکیل قاضی غلام دستگیر ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے موقع پر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرائی جاسکی سی سی ٹی وی سے متعلق درخواست پرپراسیکیوشن کی جانب سے 13 جنوری کو دلائل طلب کر لئے گئے گزشتہ سماعت پر ملزمہ سومیاعاصم کی جانب سے عدالت میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں سی ڈی آر فراہم کرنے کی درخواست پر بھی دلائل اگلی سماعت پر ہونگے عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔
رضوانہ تشدد کیس