ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ ہیں،حافظ طاہر اشرفی
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان علماءکونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور پاکستان میں موجودہ حالات کو صورتحال کے حوالے سے کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کی صدارت نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کی۔ پاکستان کے جیّدعلماءاور دیگر مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،چیئرمین پاکستان علماءکونسل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ ہیں، فوجی عدالتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے عوام ، آئین اور قانون کی ترجمانی ہے، اس سے ملک میں انصاف کی فوری فراہمی میں مدد ملے گی،فوجی عدالتوں کے مخالفین بتائیں گے کہ نو مئی کو ملکی تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں کو آج تک شواہد ہونے کے باوجودسزا کیوں نہ مل سکی۔
حافظ طاہر اشرفی