عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر رپورٹ طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے درخواست پر پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر سے آج 20 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی، درخواست گزار کے وکیل رانا مدثر عمرنے موقف اپنایا کہ پنجاب پولیس نے عمر ایوب کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء درخواست میں پنجاب پولیس نے جواب جمع نہیں کروایا،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے طور پر فرائض سر انجام دے رہا ہوں،میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، عدالت تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،عدالت تحقیقاتی اداروں کو حراساں کرنے سے بھی روکنے کا حکم دے۔