میں وعدہ کرتا ہوں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ 

  میں وعدہ کرتا ہوں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 کراچی(مانیٹرنگ ںڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور رجسٹرڈ میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔چیف جسٹس کو حاضری کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، مزار قائد پر حاضری کے دوران چیف جسٹس کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز بھی موجود تھے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے انتہا خوشی ہے،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ میرے لئے سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بننا اعزاز کی بات ہے، میں وعدہ کرتا ہوں انصا ف ہوتا ہوا نظر آئے گا اور واضح فرق نظر آئے گا۔

 سندھ ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -