پشاور ہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کو کل تک پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی سے روکدیا 

پشاور ہائیکورٹ ، الیکشن کمیشن کو کل تک پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی سے روکدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

پشاور (آئی این پی ) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 21دسمبر تک پی ٹی آئی کےخلاف کارروائی سے روک دیا پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹسز کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی دوران سماعت وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے آج جواب جمع کیا ہے جس پر بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں بھی اسکی کاپی فراہم کریں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ آپ کا قانونی حق ہے آپ کو کاپی فراہم کرینگے نیازی صاحب کو آپ پہلی بار پشاور لے آئے ہیں، نیازی صاحب تو اہم شخصیت ہے انھوں نے آپ کا الیکشن کرایا ہے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ نیازی صاحب پشاور آتے رہتے ہیں، یہ ہمارے لئے بہت اہم ہے، الیکشن کمیشن نوٹس کےخلاف عبوری ریلیف میں توسیع کی جائے عدالت نے عبوری ریلیف میں 21 دسمبر تک توسیع کر دی عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس میں 21 دسمبر تک حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ 

مزید :

صفحہ آخر -