جنرل اسمبلی : بین المذاہب ، بین الثقافتی مکالمے کے حوالے سے پاکستان ، فلپائن کی قرارداد منظور 

جنرل اسمبلی : بین المذاہب ، بین الثقافتی مکالمے کے حوالے سے پاکستان ، فلپائن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ" کے حوالے سے پاکستان-فلپائن کے زیر اہتمام قرارداد منظور کرلی۔اسلامو فوبیا میں خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر جنرل اسمبلی کی جانب سے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری خاصی اہمیت کی حامل ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان اور فلپائن کی طرف سے "امن کے لیے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے، افہام و تفہیم اور تعاون کے فروغ" کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے۔مکالمہ کا آغاز 2004 میں کیا گیا جو بین المذاہب اور بین الثقافتی رواداری کو فروغ دیتا ہے۔قرارداد میں "مذہبی علامتوں" کی اہمیت اور احترام پر بھی زور دیا گیا ہے۔قرار داد عکاسی کرتی ہے کہ تشدد کبھی بھی عدم برداشت کی کارروائیوں کے لیے جائز یا قابل قبول ردعمل نہیں ہے۔تشدد کا تعلق کسی مذہب، قومیت، تہذیب یا نسلی گروہ سے نہیں ہونا چاہے۔یہ بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کا پیغام بھی دیتا ہے۔پاکستان بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے، امن اور ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

قرار داد منظور

مزید :

صفحہ آخر -