موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے شفاف انتخابات ممکن نہیں ، شیر افضل مروت
راولپنڈی(آئی این پی)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے مو_¿قف کا خیرمقدم کرتے ہیں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانے والا ادارہ ہی متنازع ہے تو الیکشن کیسے شفاف ہونگے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوسکتے بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی کاغذات نامزدگی لے کر گیا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں جیل انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، جیل انتظامیہ کے رویے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل میں ملاقات کا دورانیہ بڑھانے سے متعلق ہائی کورٹ سے رجوع کرینگے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر الیکشن میں ورکرز کو ترجیح دی جائےگی بلوچستان میں ورکرز کنونشن پر بانی پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیاانہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے ورکرز کنونشن میں حصہ نہیں لیا ان کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔
شیرافضل مروت