سید مرتضیٰ محمود لیاقت پور کی تعمیروترقی کےلئے کوشاں، سید حامد سعیدکاظمی
لیاقت پور (تحصیل رپورٹر)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے بعد حلقہ این اے 169 اور ذیلی صوبائی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ مقامی ریسٹورنٹ میں بڑا سیاسی (بقیہ نمبر4صفحہ7پر )
اجتماع منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے عزت بخشی ہے جبکہ مخدوم سید احمد محمود بھی مسلسل ان سے رابطہ میں تھے اس لیئے انہوں نے دوستوں کی مشاورت سے دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کی ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 169 سے پارٹی کے امیدوار مخدوم سید مرتضی محمود ستارہ امتیاز ہونے کی حیثیت سے لیاقت پور کے عوام کی عزت اور وقار میں اضافہ کا باعث بنیں گے اور لیاقت پور کو ضلع کا درجہ دینے سمیت تمام بنیادی مسائل حل کریں گے انہوں نے اپنے معتقدین، مریدین اور حلقہ احباب کو ہدایت کی کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 169 سے مخدوم سید مرتضی محمود، صوبائی حلقہ پی پی 255 سے سردار غضنفر علی لنگاہ، پی پی 256 سے قاضی احمد سعید اور پی پی 257 سے میاں اسلام اسلم کی بےلوث اور مکمل حمایت کریں اور انہیں کامیاب کروائیں ۔