ملتان،چور ، ڈاکو سرگرم، گلی محلوں میں ناکے،لوٹ مار
ملتان(وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان نقدی اور جانور سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقے میں ڈاکوں نے پولیس لائن ملتان ڈیوٹی پہ جانے والے اے ایس ائی مشتاق سے اسلحہ(بقیہ نمبر40صفحہ6پر )
کے زور پر ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی پولیس تھانہ جلیل اباد کے علاقے میں ڈاکوں نے وقاص سے ایک لاکھ 38 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں ڈاکوں نے کاشف اور قاسم سے دو موٹر سائیکلیں موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لیے پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکوں نے لیاقت اور ساجد سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دو موبائل فونز چھین لیے پولیس تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکوں نے ساجد سے 20 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ مظفراباد کے علاقے میں ڈاکو نے امام بخش سے 15 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ کپ کے علاقے میں نامعلوم چور نےفیضان احسن کا قیمتی موبائل اور 95 سو سے زائد کی نقدی چوری کر لی پولیس تھانہ ممتاز اباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان جاوید کے گھر سے پانچ لاکھ سے زائد مالیت کے جانور چوری کر لیے پولیس الپہ کےعلاقے میں نامعلوم ملزمان نے شریف کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے غلام مصطفی کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں فدا حسین۔ کینٹ کے علاقے اصف ۔ اور مظفراباد کے علاقے مختیار حسین کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں جبکہ دیگر مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے