الخدمت الفلاح سکالرشپ پروگرام، طلبہ میں کیش پرائز تقسیم
ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں قیام پاکستان کے وقت پاکستان کی آبادی 30ملین تھی آج 240ملین ہے لیکن افسوس حکومت نے تعلیم کو ترجیحات میں نہیں رکھا اور صرف 80ارب بجٹ رکھا جاتا ہے جبکہ بینظیر انکم (بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
سپورٹ پروگرام کے لیے 600ارب رکھے جاتے ہیں ایسے میں تعلیم یافتہ ہنر مند قوم کی بجائے کس قسم کے لوگ پیدا ہوں گے اندازہ لگانا مشکل نہیں ایسے حالات میں الخدمت الفلاح اسکالر شپ پروگرام الخدمت نے شروع کیا جس کے تحت اب تک 5200طلبا مستفید ہو چکے ہیں ہمارا خواب ہر وہ بچہ جو تعلیم و ہنر کے لیے وسائل نہیں رکھتا اسے تعلیم کے مواقع دیں اور پاکستان کو آگے لے جائیں ان مقاصد کے حصول کے لیے الخدمت فانڈیشن کے ہاتھ مضبوط کئے جانے چاہیں ان خیالات کا اظہار نائب صدر الخدمت فانڈیشن پاکستان مشتاق احمد مانگٹ،صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان میاں راشد اقبال،چیئرمین الخدمت فانڈیشن جنوبی پنجاب را محمد ظفر نے الخدمت فانڈیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام الخدمت الفلاح اسکالر شپ پروگرام کے تحت طلبا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے صدر الخدمت فانڈیشن جنوبی پنجاب انجینئر احمد عمار یاسر جنرل سیکرٹری محمد عارف خان جروار،ڈائریکٹر الفلاح اسکالر شپ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر بزدار،ڈائریکٹر الفلاح اسکالر شپ پاکستان ڈاکٹر احمد جبران بلوچ،ڈائریکٹر شعبہ تعلیم جنوبی پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور ہمایوں شہزاد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اسکالر شپ پروگرام کے حامل طلبا میں شیلڈ آرفن کیئر کے ہونہار طلبا میں کیش پرائز بھی تقسیم کئے گئے جبکہ الفلاح اسکالر شپ پروگرام میں نئے شامل ہونیوالے طلبا سے جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب عارف خان جروار نے عہد لیا مشتاق مانگٹ،را محمد ظفر اور میاں راشد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ الخدمت ایسے طلبا کو کبھی تنہا نہ چھوڑے گی جو علم کی پیاس بجھانے کے لیے وسائل نہیں رکھتے الخدمت پاکستان میں دس لاکھ طلبا کو ہنر مند بنانے کا تہیہ کئے ہوئی ہے اور اس مقصد کے لیے طلبا کو ایپ پر رجسٹرڈ ہونا ہو گا تاکہ وہ ہنر سیکھ کر روزگار کے لیے کاروبار کی طرف آئیں اور تعلیم کو صرف نوکریوں کے لیے حاصل نہ کریں انہوں نے کہا کہ نسل نو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنے کی جانب بھی توجہ دے ملک کی تعمیر کے لیے لوگ الخدمت کا دست بازو بنیں اور ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اد اکریں ڈاکٹر احمد جبران بلوچ نے کہا کہ الخدمت سالانہ ہزاروں باصلاحییت بچوں کو اسکالر شپ کے مواقع دیتی ہے انجینئر احمد عمار صدیقی نے کہا کہ الخدمت معاشرے کے دکھ درد کو محسوس کرکے میدان عمل میں ہے بڑے مقاصد کے حصول کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں قربانی کا راستہ ہی تبدیلی کا راستہ ہے انشا اللہ ملک کا مستقبل تابناک بنانے کی کوشش جاری رکھیں گےق