سہ ماہی قسط، بی آئی ایس پی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، چیکنگ 

سہ ماہی قسط، بی آئی ایس پی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، چیکنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی قسط کی ادائیگیاں جاری ہیں. سہ ماہی قسط کی مانیٹرنگ کے لئے بی آئی ایس پی کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ مستحقین تک ان کا حق مکمل طور پر اور شفافیت کے ساتھ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر )

پہنچایا جا سکے. ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل بینظیراِنکم سپورٹ پروگرام پنجاب ندیم عالم بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سہ ماہی قسط کی جاری ادائیگی کے دوران اب تک بے نظیر کفالت کے تحت صوبہ پنجاب کے27 لاکھ مستحق خاندانوں میں 24 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ڈائریکٹرجنرل پنجاب نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک میں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کا عملہ مستحق خواتین کی خدمت اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے مصروف عمل ہے. بے نظیر کفالت کے تحت پنجاب بھر میں غربت کی اتھاہ گہرائیوں میں زندگی بسر کرنے والے کل 4,194,828 مستحق رجسٹرڈ خاندانوں کی سہ ماہی قسط کا اجرا کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رجسٹرڈ خواتین جنہوں نے اپنی رقم وصول نہیں کی وہ فوری طور پر قریبی نامزد ایجنٹ سے اپنی پوری رقم بمعہ رسید وصول کریں. رقم کے حصول میں کسی بھی شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفاتر سے رجوع کریں یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 080026477 یا ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیلپ لائن نمبر35415143 - 042 پر رابطہ کریں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کی طرف سے پیغامات صرف 8171 سے بھیجے جاتے ہیں، اور کسی دوسرے نمبر سے آنے والے پیغامات