کراچی میں تقریب، بینک الفلاح، یو مائیکرو فنانس کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنر شپ
ملتان(پ ر)پاکستان کے بڑے مائیکروفنانس بینکوں میں سے ایک یو مائیکرو فنانس بینک نے مختصر مدت کی مالیاتی سہولت حاصل کرنے کے لیے، بینک الفلاح(بقیہ نمبر12صفحہ7پر )
لمیٹڈ کے ساتھ10ارب روپے کی ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔اس باہمی تعاون کا مقصد یو بینک کی کارپوریٹ فنڈنگ کوسہولت فراہم کرنا ہے۔ شراکت داری کا اعلان حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔اس موقع پر یوبینک کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عیسی الطاہری اور بینک الفلاح کے صدر و سی ای او عاطف باجوہ اور دونوں اداروں کے اہم انتظامی نمائندوں کی موجودگی میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس تقریب نے پاکستان میں مالیاتی شعبے میں ہم آہنگی اور مثبت تبدیلی کے لیے مشترکہ کوششوں اور مالیاتی شمولیت کے عزم کا اظہارکیا۔ یوبینک کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عیسی الطاہری نے اس تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ،بینک الفلاح کے ساتھ اس اسٹریٹجک اتحاد میں شامل ہونے پر ہمیں بہت خوشی ہے۔یہ اقدام بینکاری سے غیرمنسلک آبادی کو تمام مالیاتی مصنوعات اور سروسز فراہم کرنے کی ہماری کوششوں کو تقویت دیتا ہے