ڈیرہ، رکشہ ڈرائیورز میں لڑائی، فائرنگ، ا یک قتل، بھگڈر
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ چوک چورہٹہ پر رکشہ ڈرائیوران میں رکشہ کے ٹائم نمبر پر لڑائی ہوگئی،فائرنگ سے ایک رکشہ ڈرائیورجاں بحق،پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چوک چورہٹہ پر رکشہ کے ٹائم نمبر پررکشہ ڈرائیوروں کے دو گروپوں میں پہلے تلخ کلامی پھر ہاتھا پائی شروع ہو ئی اور بات فائرنگ(بقیہ نمبر14صفحہ7پر )
تک جا پہنچی محمد عرفان اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیورمحمد بلال ولد رحیم بخش قوم زہرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاوقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ٹیچنگ ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔