ملکی تعمیروترقی میں تعلیم کا اہم کردار،امجد شعیب ترین
ملتان(سٹی رپورٹر) سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب امجدشعیب خان ترین نے کہا ہے کہ معاشرہ میں بنیادی تعلیمی ضروریات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اس سلسلے میں حکومتی کاوشوں کیساتھ سماجی تعاون ناگزیر ہے یہ بات انہوں نےنیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کے تعاون سے لٹریسی پروگرام برائے نو عمر اسیران سنٹرل جیل ملتان میں منعقدہ افتتاحی(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کے لیے ہے اورحصول تعلیم معاشرے کے تمام افراد کیلئے لازمی ہے،تاکہ وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث نو عمر قیدیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ایک خوش آئند اقدام ہے ،جس کے لئے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کا ادارہ لائق تحسین ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی کاشف منظور نے کہا کہ وہ نو عمر قیدیوں کو معاشرے کا ایک معزز شہری بنانے کے لیے اور ان کی تعلیم کے لیے اپنی خدمات اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور ان کو کار آمد شہری بنائیں گے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD ملتان الیاس عاصم، اسٹنٹ ڈائریکٹر فرحان راشد، اسٹنٹ ڈائریکٹر، بدر منیر، سینٹر فیلڈ آفیسر بھی موجود تھے۔ انہوں نے لٹریسی سنٹر کا ا افتتاح کیا اور جیل کے نو عمر اسیران میں کتا بیں بھی تقسیم کی۔ اسیران کے ایجوکیشن سے متعلق مسائل پر بات چیت کی اور مزید بہتری کی یقین دہانی کرائی۔ ان کے ہمراہ محسن رفیق چوہدری ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل ملتان ریجن ملتان، ارشد علی وڑائچ سپرنٹنڈنٹ جیل ، شوکت علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگرآفیسران بھی موجود