آن لائن سروس، ایم ڈی اے کا نادرا سے معاہدہ، ایم او یو سائن، شہریوں کو سہولیات میسرہوں گی، ڈاکٹر زاہد اکرام

آن لائن سروس، ایم ڈی اے کا نادرا سے معاہدہ، ایم او یو سائن، شہریوں کو سہولیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوز رپورٹر)ایم ڈی اے کا نادرا سے آن لائن سروسس لینے کے لئے ایم او یو ہو گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام اور ریجنل ڈائریکٹر(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

 جنرل نادرا نے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے گفتگو کرنے ہوئے کہا کہ پلاٹ ٹرانسفر کے سلسلے میں نادرا سے ہونے والی تمام ویری فیکیشن اب ایم ڈی اے میں ہوں گی۔ نادرا اس سلسلے میں ایم ڈی اے کو آئن لائن پورٹل اور لاگ ان کی سہولت مہیا کرے گا۔ایم ڈی اے سے وابستہ تمام شہریوں کو اپنی جائیداد کی خریدوفروخت کے سلسلے میں نادرا سے ہونے والی تصدیق کے لئے اب نادرا آفس جانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا ایم ڈی اے کو آن لائن سروسسز کے ذریعے بائیومیٹرک،شادی شدہ ہونے کی تصدیق،ڈیتھ سرٹیگکیٹ کی تصدیق اور فیملی رجسٹریشن سرٹفکیٹ FRC سمیت دیگر سہولیات ایم ڈی اے میں فراہم کرے گا۔سائلین کو یہ تما سہولیات 50 فیصد رعایت کے ساتھ دی جائیں گی۔