فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، مختلف شہروں میں دکانوں، ہوٹلوں، ملک شاپس کی چیکنگ

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم، مختلف شہروں میں دکانوں، ہوٹلوں، ملک شاپس کی چیکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہچانے کے لیے پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیںریلوے روڈ،کوٹ ادو مظفرگڑھ میں واقع 2 ملک شاپس کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر 3(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

0 ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیے گئے اسی طرح عثمانیہ گیٹ علی پور مظفرگڑھ میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،انڈے زمین پر سٹور کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیااس کے علاوہ ریلوے روڈ پر سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل،ملاوٹی مرچوں کا استعمال کرنے پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیامزید محلہ قادر آباد لیہ میں بیکری کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزاءکی ملاوٹ کرنے،کھانے پینے کی اشیاءزمین پر رکھنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔