اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کیلئے غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ

اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کیلئے غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            غزہ،تل ابیب (مانیٹر نگ ڈیسک) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں نئی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، نئی جنگ بندی پربات چیت کے لیے قطری اور اسرائیلی حکام کی گزشتہ دنوں ملاقات بھی ہوئی تھی۔دوسری جانب حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے امکان کو مسترد کرچکی ہے، گزشتہ روز حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے حملے مکمل رکنے تک یرغمالیوں سے متعلق بات چیت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے۔دوسر ی طر ف غزہ کی پٹی میں جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر الشفا ہسپتال پر بمباری کی ہے، 7اکتوبر سے اب تک صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور زمینی کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 19453ہوگئی ہے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی خصوصی سرجیکل عمارت پر بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے ہیں، الشفا ہسپتال کے داخلی دروازے اور اس کے سرجیکل وارڈ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، خان یونس کے مشرقی اور شمالی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں درجنوں افراد شہید اور زخمی بھی ہوئے جبکہ کل سے جبالیہ پر اسرائیلی بمباری میں 100سے زائد افراد شہید ہو گئے اور درجنوں زخمی ہوئے، صیہونی حملوں میں اب تک بڑی تعداد میں لوگ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں پرتشدد دھماکوں نے فضا کو ہلا کر رکھ دیا،اسرائیلی فوج نے غزہ کے انڈونیشین ہسپتال کا بھی محاصرہ کیا اور ایمبولینسوں کو بھی کیمپ جانے سے روک دیا، اب تک جنگ کے دوران زخمی ہونیوالوں کی تعداد 52ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔علاوہ ازیں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیل کی فوج کا جانی نقصان مسلسل بڑھنے لگا ہے،اسرائیلی افواج نے غزہ کے زمینی آپریشن میں مزید اپنے 5فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17دسمبر بروز اتوار کو غزہ میں زمینی آپریشن میں افسر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 14دسمبر کو زخمی ہونے والا فوجی بھی مارا گیا جس کے بعد زمینی آپریشن کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی کل تعداد 129 تک پہنچ گئی ہے۔مزید بر آں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے میدان جنگ کی کارروائی کی نئی ویڈیو جاری کر دی،نئی جاری ہونے والی ویڈیو میں القسام بریگیڈز کی جانب سے کئی اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بناتے دکھایا گیا،ویڈیو میں اسرائیلی فوج کو حماس کے راکٹوں سے تباہ ٹینکوں کو کھینچ کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ القسام بریگیڈز نے میدان جنگ سے نئی ویڈیو جاری کر دی، اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بناتے دکھایاگیاتباہ ٹینکوں کو کھینچ کر لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا

غزہ

مزید :

صفحہ اول -