نواز شریف سے سندھ کے پارٹی عہدیداروں کی ملاقات،جلسے کی باضابطہ دعوت
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے سندھ کے پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کر کے جلسے کی باضابطہ دعوت دیدی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر، بشیر میمن، شاہ محمد شاہ،نہال ہاشمی سمیت دیگر سینئر رہنما ؤں نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدر بشیر میمن کی جانب سے نواز شریف سمیت مرکزی قیادت کو سندھ میں جلسے کی باضابطہ دعوت دی گئی۔بشیر میمن نے کہا کہ جلد مسلم لیگ (ن) سندھ کی جانب سے کراچی سمیت دیگر شہروں میں جلسوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا، پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ اس مرتبہ بہترین نتائج حاصل کرے گی،مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم کیو ایم سمیت جی ڈی اے کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز جلد سندھ کا دورہ کریں گے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تینوں قائدین کو سندھ ست الیکشن لڑنے کی دعوت دی ہے، سندھ سے مرکزی قائدین میں سے کون الیکشن لڑے گا پارٹی قائد نواز شریف حتمی فیصلہ کریں گے۔
باضابطہ دعوت