ڈسکوز کی بجلی کے ارجنٹ میٹر لگانے کیلئے 15ہزار روپے فیس مقرر کرنے کی تجویز

ڈسکوز کی بجلی کے ارجنٹ میٹر لگانے کیلئے 15ہزار روپے فیس مقرر کرنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین نیپرا کی زیرصدارت بجلی سروس چارجز کے متعلق عوامی سماعت مکمل ہوگئی،نیپرا اپنا فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔رپورٹس کے مطابق ڈسکوز نے بجلی کے ارجنٹ میٹر لگانے کی تجویز منظوری کیلئے پیش کی،ڈسسکوز کی نیپرا اتھارٹی کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ سنگل فیز ارجنٹ میٹر کیلئے 15ہزار فیس مقرر کرنی چاہیے جس پر نیپرا اتھارٹی اور اسٹیک ہولڈرز  نے ڈسکوز کی دی گئی تجویز پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ڈسکوز بتائیں کہ زیر التو ء ایک لاکھ 19 ہزار درخواستوں پرمیٹر زکیوں نہیں لگے،اگر میٹرز دستیاب نہیں تو پھر ارجنٹ فیس پر میٹرز کہاں سے آئیں گے؟۔ ڈسکوز نے نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ میں تجاویز پیش کی کہ تاخیر سے بل جمع کرانے پر14  فیصد سود کی ادائیگی کی تجاویز کا جائز لیا گیا،میٹر ٹمپرنگ اور اہلکار کو رشوت دینے کی کوشش کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا،تیسری بار بجلی چوری پر5 گنا بل اور اپلائنسز ضبط ہوں گی۔ نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ڈسکوز کی رٹ کا ایشو ہے لوگوں کو سسٹم پر اعتماد نہیں ہے،ڈسکوز جس طرح کام کر رہی ہیں اس طرح پاور سیکٹر تھوڑا عرصہ چلے گا اور سیکٹر کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کیلئے غیر روایتی حل تلاش کرنا پڑے گا۔ نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ میں ڈسکوز نے بتایا کہ ایک دروازے والے گھر میں ایک ہی میٹر لگانے کی اجازت دی جائے،کس نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ایک گھر میں ایک سے زیادہ خاندان ہوسکتے ہیں،ایسا کرنے سے گھروں میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی،کچن سمیت گھر کی نوعیت دیکھ کر ایک سے زیادہ میٹر لگانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

ارجنٹ میٹر

مزید :

صفحہ اول -