پشاور ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی، اے این پی وکلاء کی لڑائی، ایک دوسرے پر مکے بر سادیئے

پشاور ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی، اے این پی وکلاء کی لڑائی، ایک دوسرے پر مکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ میں ملگری وکیلان کے احتجاجی مظاہرے میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے وکلا آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکے بر سا دیے۔اے این پی کی وکلا تنظیم کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں احتجاج کیا گیا کہ مخصوص جماعت کو مقدمات میں خصوصی رعایت دی جاری ہے جو کسی صورت منظور نہیں۔ملگری وکیلان کے صوبائی صدر احمد فاروق خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت کا پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ ٹھیک نہیں، ایمل ولی کی بات آئے تو عدالت کہتی ہے یہ کون ہے لیکن پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاڈلوں کی طرح ڈیل کیا جارہا ہے۔فاروق خٹک نے مطالبہ کیا کہ تین دن میں عدالت قبلہ درست کرے بصورت دیگر صوبے بھر میں احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کو سیاسی نہ بنائیں بلکہ تمام سائلین کو یکساں ریلیف دیں۔احتجاج کے دوران انصاف لائرز فورم کے نوروز خان ایڈووکیٹ نے مداخلت کی تو دونوں تنظیموں کے ممبران آپس میں لڑ پڑے اور وکلا نے ایک دوسرے پر مکے برسائے تو جھگڑے میں ملگری وکیلان کا ایک ممبر زخمی ہوگیا۔ تاہم وکلا نے نوروز خان کو ہائی کورٹ سے نکال کر جھگڑا ختم کر دیا۔ملگری وکیلان کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ سب دوستوں کی خواہش ہے کہ پولیس ایف آئی آر درج کرے لیکن ایف آئی آر درج نہیں کریں گے کیونکہ سیاسی مسئلہ سیاسی طور پر حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

مکے بر سادیے

مزید :

صفحہ اول -