کویت کو ہائی پروٹین ”الفاالفا“ چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ 

کویت کو ہائی پروٹین ”الفاالفا“ چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سے کویت کو ہائی پروٹین چارہ ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے ہائی پروٹین”الفاالفا“ چارے کی کاشت بڑھانے کے لئے اقدامات کی منظور ی دی گئی جس کے تحت ہائی پروٹین چارے کو سائنٹیفک طریقے سے خشک کرکے محفوظ کیا جائیگا۔”الفا الفا“ چارے کی کاشت کے لئے فارمر کو بیج مہیا کرنے کیلئے اقدامات اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے ”بریڈان سیمی نیشن“کے لئے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ہائی پروٹین چارے کی پیداوار بڑھانے کیلئے سرگودھا میں فوڈر ریسرچ سنٹر کو پوری طرح فنکشنل کیاجائے۔ بیف ا ور مٹن کی ایکسپورٹ بڑھا نے کا بھرپور پوٹینشل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعلی نے بتایا کہ کویت کے دورے کے دوران ہائی پروٹین چارے کی ایکسپورٹ پر بات چیت کی گئی اور کویت کی طرف سے خشک چارے کی ڈیمانڈ بھی سامنے آئی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ کے قیام کے حوصلے افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ کے لئے مقامی سطح پرجدید ٹیکنالوجی اور مہارت کا استعمال ضروری ہے۔ مقامی فارمز کو ماڈل فارمنگ تکنیک کی طرف راغب کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری وائلڈ لائف، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے6 مصروف ترین چوک پرٹریفک کی روانی کے لئے پروٹیکڈ یو ٹرن بنانے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یوٹرن بنانے کیلئے 19جنوری کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔ قادر توپاش چوک، گجومتہ چوک، نشتر چوک، کھوکھر چوک اورجوڑے پل چوک پر یوٹرن بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں بابوصابو ٹول پلازہ شفٹ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ملتان روڈ، ٹھوکرنیاز بیگ کے داخلی راستے پر رش ختم کرنے کے لئے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہیوی ٹریفک کو براہ راست ایم ٹو موٹروے پر رواں کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان روڈ پر آنے والی ٹریفک رواں کرنے کے لئے پائیدار اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او، سی ٹی او اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -