تمام جماعتوں کو الیکشن میں یکساں مواقع ملنے چاہئیں، شجاعت
لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آزاد، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے سندھ سے پارٹی کے امیدواروں کو فائنل کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں، ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ان کی ترجمانی کرے گی، عوام کو اپنے روشن مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا۔
شجاعت