یو ایس اوپن انڈر 19، حذیفہ ابراہیم فائنل میں پہنچ گئے

            یو ایس اوپن انڈر 19، حذیفہ ابراہیم فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                  لاہور (این این آئی)پاکستان کے حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے،فائنل آج  ٹاپ سیڈ امریکا کے رشی سری واستوو اور حذیفہ ابراہیم کے درمیان ہوگا۔سیمی فائنل میں حذیفہ ابراہیم نے نمبر چار سیڈ ایکواڈور کے ایمیلیو رومو لوپاز کو 0-3 سے شکست دی، حذیفہ کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13 اور 6-11 رہا۔واضح رہے کہ یو ایس اوپن انڈر چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے فائنل میں پہنچنے پر قومی کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محنت سے کھیل پیش کیا فائنل میں بھی اسی طرح سے عمدہ کھیل کر ٹائٹل اپنے نا م کرنے کی کوشش کروں گا پاکستان کا نام روشن کرنا میرامقصد ہے۔