چیف سیکرٹری پنجاب کا محکمہ تحفظ ماحولیات کی گرین بلڈنگ سائٹ کا دورہ
لاہور(پ ر)چیف سیکرٹری پنجاب کا محکمہ تحفظ ماحولیات کی گرین بلڈنگ سائٹ کا دورہ،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی گرین بلڈنگ سائٹ کا دورہ کیا اور تمام تر جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پرا نکا کہنا تھا کہ ای پی ڈی گرین بلڈنگ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کا ایک اہم جزو ہے جس کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اس کی بہت اہمیت ہے۔ گرین بلڈنگ پبلک سیکٹر میں اپنی نوعیت کی پہلی LEED سرٹیفائیڈ گولڈ اسٹینڈرڈ بلڈنگ ہے۔واضح رہے کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (IDAP) کی طرف سے ڈیزائن کیا گیا۔، سات منزلہ ڈھانچہ، جو گلبرگ II میں 5 کنال کے پلاٹ پر تعمیر کیا جا رہا ہے جسکا مقصد وسائل کی کھپت کو کم کرنا ہے۔
اور مستقبل میں عوام کے لیے ایک معیار قائم کرنے کے لیے گرین بلڈنگ کے اصولوں کو مربوط کرناہے علاوہ ازیں ڈیزائن کا مقصد توانائی اور پانی کی کارکردگی، فضلہ میں کمی، اور شمسی توانائی کے استعمال کو ظاہر کرتے ہوئے ایک صحت منداور پیداواری ماحول بنانا ہے یہ ایک مثالی پراجیکٹ ہے۔تقریب میں سیکرٹری ای پی ڈی راشد کمال الرحمان، سی ای او آئی ڈی اے پی کیپٹن (ر) سہیل اشرف، ڈی جی ای پی اے ظہیر عباس ملک، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی جی ڈی پی مس سمیہ سلیم اور ای پی ڈی، سی اینڈ ڈبلیو اور آئی ڈی اے پی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔