ماحولیاتی آلودگی دور کرنے کیلئے شجر کاری ضروری،محمد یوسف
لاہور(لیڈی رپورٹر)جنرل منیجر ایم اینڈ ایس محمد یوسف کی سربراہی میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے جنرل منیجر ایم اینڈ ایس آفس اسلام آباد میں اجلاس ہواجس میں جنرل منیجر ایم اینڈ ایس محمد یوسف نے ماحولیا تی آلودگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہمیں ہرممکن کوشش کرنی چاہیے اور ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیے۔ بعدازاں جنرل منیجر ایم اینڈ ایس محمد یوسف نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری محمد عاصم محمود، اسد فاروق چشتی ایم ڈی کیرج فیکٹری، نوشیروان ایس او ٹو جی ایم اور انور سعید داوڑ جے ڈی پروکیورمنٹ کے ہمراہ جنرل منیجر ایم اینڈ ایس آفس کے احاطہ میں چنار کا پودا لگایا اور پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی۔