ٹی ایل سی انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا کلچرل فیسٹیول
کاہنہ(نامہ نگار) ٹی ایل سی انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی طرف سے کلچرل فیسٹیول رنگارنگ پروگرام کا انعقادکیا گیا جس میں ہمارے مہمان خصوصی بالخصوص ٹی ایل سی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی (سی ای او) ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا، (سی ای او) جمیل ملک، پرنسپل میڈم حنا اسلم نے پروگرام میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا نے مہمانوں اور طلبا ؤ طالبات سمیت ٹیچرز کے انتظامات کو سراہا۔تقریب میں میڈم روبی ہاشمی، میڈم عائشہ،ڈاکٹر صبا عامر،ڈاکٹر روبینہ اسلم، ڈاکٹرافتخار گیلانی، ڈاکٹر عزیز اور متعدد سماجی اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔