والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلا دیا گیا
لاہور(فلم رپورٹر) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار پنجاب بھر میں بڑھا دیا گیا جس میں جامع قانونی فریم ورک، پنجاب بھر کے والڈ سٹی کو موثر انداز میں محفوظ کرنے کے لئے خصوصی ادارہ جاتی انتظامات فراہم کرنا اور ہیرٹیج پراپرٹی کو محفوظ کرنا ہے۔ آرڈیننس کے تحت اب اتھارٹی کا نیا نام”پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی“ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیرٹیج ایریاز اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ اتھارٹی والڈ سٹی لاہور کی طرح پورے پنجاب کے خصوصی تاریخی مقامات اور کلچر پر کام کریگی۔