ملک بھر کے عوام نے بلاول بھٹوزرداری کا بھرپور استقبال کیا،پرویز رفیق
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے پرویز رفیق، صدیق گل اور جہانگیر کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عوام نے بی بی شہید کے شہزادے بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال کیا ہے۔ چیئرمین کے کامیاب جلسے سینٹرل پنجاب کی سیاست کا رخ بھی تبدیل کر رہے ہیں۔
ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی عوام کی آئی ایم ایف، ورلڈ بنک سے جان چھڑائیں گے۔