عہد ساز اداکار علی اعجاز کی پانچویں برسی پر تقریب کا انعقاد

 عہد ساز اداکار علی اعجاز کی پانچویں برسی پر تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل، علی اعجاز لورز کونسل اور بزم انجم رومانی کے اشتراک سے الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میں عہد ساز اداکار علی اعجاز کی پانچویں برسی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی فلم انڈسٹری کے نامور مصنف و ہدایت کار سید نور تھے۔ یہ تقریب علی اعجاز کے ساتھ کام کرنے والی ہیروئن ممتاز بیگم کے اعزاز میں بھی رکھی گئی تھی لیکن وہ کسی وجہ سے شریک نہیں ہو سکیں، ان کا خصوصی ایوارڈ دردانہ رحمان نے وصول کیا۔تقریب کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ایم ابرار نے اپنے خوب صورت انداز میں نظامت بھی کی۔ عکاسی منیر احمد شرقپوری اور چودھری یونس نے کی۔ تقریب کے دوران علی اعجاز کی زندگی کے حسین لمحات سکرین پر دکھائے گئے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ علی اعجاز کی زندگی کے نشیب و فراز، فن اور شخصیت پر ہدایت کار سید نور، فلم سٹار دردانہ رحمان، فلم سٹار پنا جی، سینئر اداکار راشد محمود، شاعر، کمپئر ڈاکٹر ایم ابرار، سینئر صحافی ساجد یزدانی، مصنف، کالم نگار ریاض ملک، مصنف راجہ ریاض، ہدایت کار حفیظ احمد، شاعر فراست بخاری، وحیدی کلب کے مرزا عنصر بیگ اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔

مزید :

کلچر -