چوہنگ، مختلف واقعات میں 2افراد پُراسرار طور پر جاں بحق 

      چوہنگ، مختلف واقعات میں 2افراد پُراسرار طور پر جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوہنگ میں مختلف واقعات میں دو افراد پُراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے   پولیس نے نعشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں نجی ہاوسنگ کاسکیورٹی گارڈ50 سالہ طالب حسین واش روم میں پُراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیامتوفی طالب حسین عارف والا کا رہائشی تھے جبکہ ہونگ ہی کے علاقے اڈا پلاٹ کے قریب 25 سالہ شخص سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیا جس کی شناخت ناظم حسین کے نام سے ہوئی حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی تھاپولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی اموات کیسے ہوئیں پوسٹمارٹم کے بعد معلوم ہو گا جس کی روشنی میں مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -