ایک ہی روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی موثر سپرویژن سے صوبہ بھر میں شہریوں کو ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء جاری ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ گزشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، ڈرائیونگ لائسنس میں اضافے کی شرح گزشتہ برس کی نسبت 25 سو گنا زائد ہے آئی جی پنجاب نے کہاکہ گزشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں 123202 شہریوں نے بذریعہ آن لائن لائسنس حاصل کئے جبکہ ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ سسٹم کے تحت 76952 شہریوں نے مختلف دفاتر، خدمت مراکز اور دیگر سنٹرز سے لائسنس حاصل کئے یوں مجموعی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کی شرح میں گزشتہ برس کی نسبت اڑھائی ہزار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کو لائسنس اجراء کے عمل کی خود نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ قواعد و ضوابط کے مطابق زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس دفاتر، خدمت مراکز سمیت تمام سنٹرز پر لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری فراہم کی جائے۔