14سالہ کارڈرائیور کی چنگی چی رکشہ کو ٹکر، 4 افراد زخمی

        14سالہ کارڈرائیور کی چنگی چی رکشہ کو ٹکر، 4 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ میں کم عمری میں ڈرائیونگ ایک اورحادثے کا سبب بن گئی 14سالہ کارسوارنے رکشے کوٹکرمارکر چارافرادکوہسپتال پہنچا دیا ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ کالج روڈ بٹ چوک کے قریب 14سالہ کار سوار ابراہیم نے تیز رفتاری کے باعث چنگی چی رکشہ کو ٹکر مار دی حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے اور کار سوار کا بازو بھی فریکچر ہوا امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق زخمیوں میں 17سالہ کاشی، 29سالہ فاطمہ اور 55 سالہ غفوراں بی بی شامل ہیں جبکہ دونوں زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے حادثے کے نتیجہ میں 14سالہ ابراہیم عاقب کا بازو بھی فریکچر ہو گیا اور اسے بھی طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -