2ملزمان گرفتار، موٹرسائیکلیں نقدی، اسلحہ برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ماڈل ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی و سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان عثمان شاہد اور عظمان کو اے بلاک ماڈل ٹاؤن فلیٹ سے گرفتار کر کے ملزمان سے لوٹی گئی 1 لاکھ نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور سٹی کے رہائشی جبکہ ماڈل ٹاون اے بلاک میں کرائے پر فلیٹ لے رکھا تھا۔
ماڈل ٹاؤن پولیس نے گھر سے کام پر جانے کے بہانے رابری و سنیچنگ کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق
ملزمان گھر والوں کو کام پر جانے کا کہتے جبکہ مختلف علاقوں میں رابری و سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے ان کیخلاف ضلع شیخوپورہ اور لاہور میں 51 مقدمات درج ہیں۔