فیروزوالہ، دوران چیکنگ گاڑی  سے اسلحہ برآمد، 5ملزم گرفتار

  فیروزوالہ، دوران چیکنگ گاڑی  سے اسلحہ برآمد، 5ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروز والہ(نامہ نگار) تھانہ شرقپور پولیس نے  لاہور  شرقپور روڈ بھوئیوال بند پر دوران ناکہ بندی کرکے مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کار سوار 5  افرادکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4 کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گرفتار ملزمان میں محمد شاہ نواز،کاشف، اعجاز احمد، عمر اختر شامل ہیں۔

ایس ایچ او شرقپور جمشید اقبال نے بتایا ناجائز اسلحہ رکھنے یا اسلحہ کی نمائش کرنے والے علاقہ بھر میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں,۔

  ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ڈی پی او شیخوپورہ نے ایس ایچ او جمشید اقبال اور دیگر عملے کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -